Is broiler chicken safe to eat? Pakistan کیا برائلر چکن کھانا نقصان دہ ہے؟

جی نہیں، برائلر کھانے کے کوئی خاص نقصانات نہیں ہیں۔ بلکہ برائلر پروٹینز کا سستا اور اچھا ذریعہ ہیں۔ جن کی وجہ سے آپ کی اچھی گروتھ ممکن ہے۔

برائلر چکن ہارمونز سے پاک اور محفوظ پروٹینز کا ایک ذریعہ ہے اگر آپ اس کو اچھی طرح سے پکا کر کھاتے ہیں تو اس کا کوئی نقصان نہیں۔

برائلر چکن کیخلاف زیادہ تر پروپیگنڈہ بے بنیاد باتوں پہ مبنی ہے۔

برائلر کی موجودہ تیز گروتھ سیلیکٹو بریڈنگ کا نتیجہ ہے جس میں ہم نے اصیل مرغیوں کی 100 اقسام میں سے دس ایسی اقسام کی سیلیکٹو بریڈنگ کرائی جو کہ جلد از جلد گروتھ کر سکے اور بڑی ہو سکے۔ اور یہ پچھلے 90+ سالوں کی محنت کے بعد ممکن ہو سکا ہے۔

اور ان مرغیوں یہ گروتھ بغیر ہارمونز کے قدرتی طور پہ ہوتی ہے۔ مرغیوں کی فیڈ میں بس ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔

کیا پولٹری ہارمونز سے پاک ہوتی ہے؟

ایک مرغی کا گروتھ ہارمون ہر نوے منٹ بعد peak پہ پہنچتا ہے سو اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ایک مرغی کو ہارمونز لگا کر تیزی سے بڑا کریں تو آپ کو دن میں کئی بار اسکو گروتھ ہارمونز کا ٹیکہ لگانا پڑے گا جو کہ ایک بڑے فارم میں ممکن نہیں۔

اور اس وقت ایسا کوئی کمرشل پراڈکٹ نہیں ہے جو کہ مرغیوں کے ہارمونز کو بڑھانے کی وجہ بن سکتا ہے۔ اور اگر یہ دستیاب بھی ہوتا تو اتنا مہنگا پڑتا کہ مرغیوں کی قیمت آسمان پہ پہنچ جاتی۔ اسکے علاوہ بہت زیادہ ہارمون کسی بھی جانور کے گردے فیل کرکے اس کو ایک یا دو دن بعد مار دیتے ہیں ۔سو ہارمون لگانا بھی ممکن نہیں۔

اس لئے چکن کو محفوظ پروٹینز کا ذریعہ سمجھ کر بے فکر ہو کر کھائیں اسکی وجہ سے نا ہی آپ کے گردے فیل ہونے والے ہیں اور نا ہی آپ کو کینسر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ کینسر کا تعلق آپ کے ڈی این اے کی میوٹیشنز سے ہے ڈائیٹ سے نہیں۔ ڈائیٹ کینسر نہیں پیدا کرتی۔

Leave a Comment